عمران فاروق کاقتل بانی ایم کیوایم کی سالگرہ کا تحفہ تھا:ملزم کااعترافی بیان

اسلام آباد(ہاٹ لائن) عمران فاروق قتل کیس کےملزم خالد شمیم نے اعترافی بیان دیا ہےکہ عمران فاروق کا قتل الطاف حسین کی سالگرہ کا تحفہ تھا۔
عمران فاروق قتل کیس کےمرکزی ملزم خالد شمیم نے اعترافی بیان میں کہاہےکہ عمران فاروق کےقتل کا حکم محمد انور نے دیا۔ اس نے بتایا کہ قتل کی تاریخ 16 ستمبر دی گئی۔اعترافی بیان میں خالد شمیم نے انکشاف کیاکہ ایم کیوایم کےرہنماء محمد انور نے الطاف حسین کو سالگرہ پر خبر تحفے میں دینا تھی۔خالد شمیم نے اعترافی بیان میں مزید کہاکہ کاشف نے معظم کے فون پر بتایا کہ ماموں کی صبح ہوگئی،ٹی وی پر خبر دیکھ لو۔ خالد شمیم نے اعترافی بیان میں مزید کہاکہ کاشف کو قتل کے روز ہی لندن سے نکل جانے کا مشورہ دیا۔ خالد شمیم کاکہناتھاکہ عمران فاروق قتل کیس میں ملوث تینوں ملزمان چمن کے راستے افغانستان پہنچے اورپانچ سال وہیں مقیم رہے .