قومی ایئرلائن کی جدہ سے لاہورآنےوالی پروازمیں فنی خرابی، ریاض ایئر پورٹ پر اتار لیا گیا

اولپنڈی (ہاٹ لائن ) قومی ایئر لائن کی جدہ سے لاہور آنیوالی پرواز میں تکنیکی خرابی پیدا ہو گئی جس کے بعد طیارے کو ریاض اتار لیا گیا ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پی آئی اے کی پرواز پی کے 760جدہ سے لاہور آرہی تھی کہ اس میں فنی خرابی پید اہو گئی جس کے بعد طیارے کو ریاض ایئر پورٹ پر باحفاظت اتار لیا گیا ہے اور مسافروں کو دیگر پروازوں کے ذریعے وطن بھیج دیا گیا ۔

پی آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ طیارے کو مرمت کیلئے کراچی لایا جائے گا تاہم خرابی کی وجہ سے پرواز کے مسافروں کو متبادل طیارے میں ایڈجسٹ کر دیا گیا ہے اور طیارے کی فنی خرابی کو دور کیا جا رہا ہے ۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ جدہ سے لاہور آنے والی پی آئی اے کی پرواز کو مرمت کے بعد کراچی کیلئے روانہ کر دیا گیا ہے تاہم طیارے کی خرابی کے باعث مسافروں کو ہونے والی پریشانی پر معزرت خواہ ہیں ۔(ی-ا)