ہمیں مطمئن کرو ، پرویز خٹک کا دو ٹوک اعلان

پشاور(ہاٹ لائن )وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کے ساتھ سی پیک منصوبے پر تفصیلی بات چیت ہوئی ہے۔ میں نے ان کودو ٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کی تمام دینی اور سیاسی جماعتوں کے قائدین کو وزیر اعظم نوازشریف طلب کریں اور انہیں یقین دلائیں کہ مغربی کوریڈور کو وہی تمام مراعات حاصل ہوں گی جو سنٹر ل کوریڈور میں ہے اور جب پوری سیاسی قیادت کو اطمینا ن ہوجائے توسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی اپنا کیس واپس لے لیں گے ۔اگر وزیر اعظم سیاسی قائدین کو مطمئن نہ کرسکے تو یہ سی پیک کامعاملہ سنگین صورت اختیار کرسکتا ہے ہم کسی صورت صوبے کے حقوق پر سمجھوتہ نہیں کرسکتے اورنہ میں اکیلے یہ فیصلہ کرسکتاہوں۔انہوںنے کہاکہ افغان مہاجرین کے حوالے سے چودہ نومبر کووفاقی وزیر سیفران جنرل عبدالقادر بلوچ نے اہم اجلاس طلب کیا ۔ جس میں میں پارٹی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کے ہمراہ شرکت کریں گے اور اس حوالے سے وفاقی حکومت نے جو فیصلہ کیا اس پر عمل کیا جائے گا۔ ایک ہفتے قبل تک ساڑے تین لاکھ سے زائد افغان مہاجرین طور خم باڈر کراس کر چکے ہیں ۔ سپریم کورٹ نے نیب زدہ سرکاری ملازمین کو نوکریوںسے نکالنے اور ان کے خلاف اعلی سطحی تحقیقات کرنے کی جو ہدایت کی ہے۔ ایک ہفتے کے اندر اندر ان سرکاری ملازمین کے خلاف یہ تحقیقات مکمل کی جارہی جس میں ساڑے آٹھ سو پٹواری اور دیگر اعلی افسر شامل ہیں۔ سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق سب کونوکریوں سے برخواست کریں گے۔