رینجرز کی بڑی کارروائی، 190 بلٹ پروف جیکٹس برآمد

کراچی (ہاٹ لائن ) رینجرز کا عزیز آباد کے علاقے میں ایکشن، گھر سے بڑی تعداد میں بلٹ پروف جیکٹس برآمد کرلیں، دہشت گردی کی کارروائیوں میں جیکٹس کو بطور ڈھال استعمال کیا جاتا تھا۔عزیز آباد کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں رینجرز نے ٹارگٹڈ آپریشن کیا، خفیہ اطلاع پر ایک مکان پر چھاپہ مارر کارروائی کی اور بلٹ پروف جیکٹس کی بڑی کھیپ پکڑلی۔
رینجرز اہلکاروں نے دیوار توڑ کر خفیہ خانوں سے 190 بلٹ پروف جیکٹس برآمد کرلیں۔ترجمان رینجرز کا دعویٰ ہے کہ بلٹ پروف جیکٹس ایم کیو ایم کے عسکری ونگ کے زیر استعمال تھیں۔ترجمان کے مطابق دہشت گردی کی کارروائیوں میں جیکٹس بطور ڈھال استعمال کی جاتی تھیں.