abida parveen

عابدہ پروین کی گاڑی سے مشکوک شخص گرفتار

بھٹ شاہ (ہاٹ لائن ) گلوکارہ عابدہ پروین کی گاڑی سے مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق معروف صوفی بزرگ شاہ عبدالطیف بھٹائی کے مزار کے قریب گلوکارہ عابدہ پروین کی گاڑی میں مشتبہ شخص کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس حرکت میں آگئی جسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔گلوکارہ عابدہ پروین شاہ عبدالطیف بھٹائی کے عرس کے دوسرے روز کلام پیش کر کے گاڑی کی طرف واپس لوٹیں تو ان کی گاڑی میں مشتبہ شخص موجود تھاجس پر وہ گاڑی سے باہر نکل گئیں اور پولیس سے مدد طلب کی۔گلوکارہ کی جانب سے مدد طلب کرنے کے بعد سیکیورٹی اداروں نے ان کی گاڑی میں موجود شخص کو گرفتار کر کے تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔دوسری جانب مشتبہ شخص کا کہنا ہے کہ وہ عابدہ پروین اور سیکیورٹی عملے کو اچھی طرح جانتا ہے اور یہ لوگ بھی اسے جانتے ہیں مگر اب پہچان نہیں رہے۔(ا ن)