بیرون ملک منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار

ملتان ایئرپورٹ پر اینٹی نارکوٹکس اور ایف آئی اے حکام نے منشیات بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 700 گرام ہیروین بر آمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ملتان ( ہاٹ لائن )ایئرپورٹ پر اینٹی نارکوٹکس حکام اور ایف آئی نے نجی ایئر لائن کی پرواز کے زریعے جدہ جانے والے مسافر جناب علی کے سامان کی تلاشی لی اور بیگ کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 700 گرام ہیروین بر آمد کر لی۔ ایف آئی اے حکام نے سعودی عرب جانے والے مسافر کو حراست میں لے کر تفتیش کے لئے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔ مسافر کو تعلق مہمند ایجنسی سے ہے۔ (ن ی)