رینجرز نے کراچی میں کی بحالی میں موثر کردار ادا کیا ہے، وزیراعلیٰ سندھ

کراچی (ہاٹ لائن ) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں باالخصوص رینجرز نے شہر میں امن کی بحالی میں موثر کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے یہ بات وزیراعلیٰ ہاﺅس میں ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر سے باتیں کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ پی پی پی حکومت کی سیاسی عزم اور کراچی کے لوگوں کی غیر متزلزل حمایت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی انتھک محنت اور قربانیوں کی بدولت کراچی میں امن کا قیام ممکن ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا کام ابھی ختم نہیں ہوا ہے اور ہم اپنی مشترکہ حکمت عملی کو وزڈم کے ذریعے اسے مزید مستحکم بنائیں گے۔ ڈی جی رینجرز نے وزیراعلیٰ سندھ کو ٹارگیٹیڈ آپریشن ،دہشتگردوں کے خلاف جاری آپریشن، حال ہی میں ھائی پروفائیل گرفتاریاں اور مشترکہ حکمت عملی اور گذشتہ ایپکس کمیٹی کے اجلاس کے فیصلوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔انہوں نے چہلم کیلئے سیکیورٹی پلان پر بھی تبادلہ خیال کیا۔