sharbat-gula

شربت گلہ کیس،نادرا افسر کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم

پشاور(ہاٹ لائن) پشاورکی مقامی عدالت نے افغان خاتون شربت گلہ کو پاکستانی شناختی کارڈ جاری کرنے کے الزام میں گرفتارنادرا افسر کو 14 روز کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کے احکامات جاری کر دیئے۔
تفصیلات کے مطابق مقامی عدالت میں افغان خاتون شربت گلہ کے کیس کی سماعت ہوئی ، نادرا افسر محسن احسان کو جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا ۔ عدالت نے محسن احسان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کے احکامات جاری کیے ۔عدالت میں نادرا کے 3 افسروں عماد خان ، محسن احسان اور پلوشہ آفریدی کے خلاف شربت گلہ کو پاکستانی شناختی کارڈ جاری کے الزام میں مقدمہ زیر سماعت ہے ۔