ضرب عضب سے دہشت گردوں کی کمرٹوٹ چکی ،راحیل شریف کو سلام پیش کرتا ہوں ،رحمن ملک

اسلام آباد (ہاٹ لائن) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماءسینیٹر رحمن ملک نے کہا ہے کہ ضرب عضب کے نتیجے میں دہشت گردوں کی کمرٹوٹ چکی ہے آج ملک امن کی جانب بڑھ رہا ہے، بطور سیاسی کارکن پوری قوم اور اپنی جماعت کی طرف سے جنرل راحیل شریف کو سلام پیش کرتا ہوں۔ پیر کو یہاں پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر رحمن ملک نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب کے نتیجے میں دہشت گردوں کی کمرٹ ٹوٹ چکی ہے اور ملک امن کی جانب بڑھ رہا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی آرمی چیف کی جانب سے مدت ملازمت میں توسیع نہ لینے کے فیصلے کا خیرمقدم کرتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ بطور سیاسی کارکن پوری قوم اور اپنی جماعت کی طرف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو سلام پیش کرتا ہوں۔