سردیوں سے پہلے ہی گیس چھٹی پر چلی گئی

روالپنڈی (ہاٹ لائن) وزیراعظم تو گیس فراہمی کے نئے منصوبوں کا اعلان کر رہے ہیں لیکن راولپنڈی میں سردی سے پہلے ہی گیس چھٹی پر چلی گئی چولہوں پر کھانا پکانا اذیت بن گیا ہے۔ سردی سے پہلے ہی چولہے ٹھنڈے پڑ گئے تیلیوں پر تیلیاں جلا کر دیکھ لیں لیکن گیس کا نام ونشان نہیں کے باعث شہری بلبلا اٹھے۔ خواتین کا کہنا ہے کہ گیس نہیں آتی بچہ سکول بھوکے جاتے ہیں گزارا بہت مشکل ہوگیا ہے، لکڑیوں پر کھانا بنانا بہت مشکل ہے ہم بس یہی کہتے ہیں کہ ہمیں گیس چاہیئے۔ مرد حضرات کا کہنا ہے کہ گیس کی بندش ان کی جیبوں پر بھاری پڑرہی ہے،روز کا کھانا ہوٹل سے لانا پڑتا ہے، بہت مسائل ہیں گیس کے نام پر ووٹ لیئے تھے اور اب نظر بھی نہیں آتے۔ بچوں کو فاقے سے بچانے کے لیے خواتین سروں پر لکڑیا ں لاد کر لانے لگیں، یوسی 37 اور 38 کی خواتین کا کہنا ہے کہ بل تو ہر ماہ آجاتا لیکن گیس ہے کہ آتی نہیں۔