multan-map

ملتان: وین اور ٹرالر میں تصادم ،4افراد جاں بحق،10زخمی

ملتان (ہاٹ لائن) ملتان میں تیز رفتار وین اور ٹرالر میں تصادم ہو گیا جس کے نتیجے میں خاتون سمیت چار افراد جاں بحق جبکہ 10افراد شدید زخمی ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق ملتان کے علاقے اڈا 5 فیض میں تیز رفتار مسافر وین اور ٹرالر میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں خاتون سمیت چار افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہو گئے ۔امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں اور جاں بحق ہونے والے افراد کو نشتر ہسپتال ملتان منتقل کردیا گیا ۔