خواجہ آصف کی نائیجرین ہم منصب سے ملاقات، بامعنی دفاعی تعلقات قائم کرنا چاہتے ہیں

کراچی (ہاٹ لائن)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان نائیجریا کے ساتھ بامعنی دفاعی تعلقات قائم کرنا چاہتا ہے ، باہمی دلچسپی کے امور کے لئے مفاہمتی یاداشت پر دستخط کر کے بامعنی تعاون کو یقینی بنایا جائے۔ منگل کو ترجمان کے مطابق منگل کو وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے نائیجریا کے وزیر دفاع منصور محمد دان علی نے دفاعی شعبے کے حکام کے ہمراہ کراچی میں ملاقات کی ۔وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان خطے میں نائیجریا کو اپنا قریبی اور دوست ملک سمجھتا ہے اور باہمی دلچسپی کے امور میں تعاون بڑھانے کا خواہاں ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نائیجریا کے ساتھ بامعنی دفاعی تعلقات قائم کرنا چاہتا ہے ۔انہوں نے زور دیا کہ باہمی دلچسپی کے امور کے لئے مفاہمتی یاداشت پر دستخط کر کے بامعنی تعاون کو یقینی بنایا جائے ۔دونوں ممالک نے دونوں ممالک کے مابین اعلی سطحی دفاعی اور فوجی وفود کے تبادلے پر زور دیا ۔وزیر دفاع خواجہ آصف نے نائیجریا کی پاکستان نیوی کی امن مشقوں میں حصہ لینے کو سراہا ۔انہوں نے پیش کیش کی کہ نائیجریا کی نیوی کو پاکستان نیوی کے اداروں میں تربیت کے لئے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جاسکتا ہے۔ وفاقی وزیر خواجہ آصف نے آئیڈیاز 2016میں شریک ہونے پر نائیجریا کا شکریہ ادا کیا ۔