کیسا انصاف ہے …. نواز شریف اتفاق فاﺅ نڈری تو چلا سکتے ہیں مگر پاکستان سٹیل مل نہیں ،ڈاکٹرعارف علوی

کراچی (ہاٹ لائن)پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر ایم این اے ڈاکٹر عارف علوی نے انصاف ہاوس کراچی میں سٹیل مل ملازمین اور انصاف ورکر اتحاد کے رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکمرانوں نے اسٹیل مل کو تباہ کردیا ہے نواز شریف کی حکومت اتفاق فاونڈری تو چلا سکتی ہے مگر پاکستان اسٹیل مل نہیں چلا سکتی اسٹیل مل بند پڑی ہے ملازمین کو کئی ماہ سے تنخواہیں نہیں دی جارہی ہیں حکومت کے پاس اسٹیل مل چلانے کے حوالے سے کوئی پلان نہیں ہے ان کے پاس صرف ایک ہی پلان ہے کہ بس بیچ دو جس طرح انہوں نے پی آئی اے کو بیچنے کا ارادہ کیا اور جب پی ٹی آئی نے اس پر آواز اٹھائی تب جاکہ انہوں نے تھوڑا بہت اسے چلانے کہ قابل بنایا اسٹیل مل کے ملازمین اپنے حقوق کے لیے احتجاج کر رہے تھے ان کے مطالبات ماننے کی بجاءانہیں شوکاز نوٹسز اور ایف آءآر کٹوائیں گئی ہیں ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری طور پر یہ سب واپس لیے جائیں ہم حکومت کو پندرہ دن کا الٹی میٹم دیتے ہیں اگر اسٹیل مل ملازمین کے مطالبات نہ مانے گئے تو مزدوروں کے ساتھ ملکر ان کے مشورے سے ہم نیشنل ہائ وے اور ریلوے ٹریک بند کرسکتے ہیں،