سوات میں زلزلے کے شدید جھٹکے ، شدت 4.4ریکارڈ

سوات (ہاٹ لائن)سوات اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس کی شدت ریکٹر سکیل پر 4.4ریکارڈ کی گئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق زلزلے کے جھٹکوں کے باعث شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے تاہم زلزلے کے باعث کسی قسم کے نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں ۔زلزلہ پیما مرکز کاکہناہے کہ زلزلے کی شدت 4.4یکارڈ کی گئی ہے جبک زلزلے کے مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا ۔