آل بلوچستان یونین کونسل ایکشن کمیٹی نے عوامی مفاد میں یونین کونسل کی تالہ بندی ختم کر دی

کوئٹہ ( ہاٹ لائن ) آل بلوچستان یونین کونسل ایکشن کمیٹی کے صدر حاجی فاروق شاہوانی جنرل سیکرٹری جمیل احمد مشوانی نے عوامی مفاد کی خاطر یونین کونسل کی تالہ بندی آج سے ختم کرنےکا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ جلد ہی اسلام آباد جاکر ایوانوں کے سامنے احتجاج کرینگے ۔ انہوں نے یہ بات کوئٹہ پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔اس موقع پر میر اعظم ساتکزئی, جمعہ خان نیچاری ، میر قاسم پرکانی ، طاہر شاہ بھی موجود تھے ۔ انہوں نے کہاکہ ہماری تحریک کا مقصد یہ ہے کہ عوا م کی خدمت کی جائے گزشتہ ایک سال ہم احتجاج پر ہیں صوبائی حکومت کو ذرا بھی خیال نہیں آیا کہ یونین کونسل کو ملنے والی قلیل ترقیاتی فنڈ کا ایک بڑا حصہ کرپشن مافیا کی نظر ہوگیا ہے ہمیں دو سال میں صرف 20لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا تھا اس میں سے بھی 13لاکھ کرپشن کی نظر ہوگئے ہیںہم کسی صورت میں استعفیٰ نہیں دینگے خالی میدان نہیں چھوڑینگے ۔اپنے حقوق کے لئے آخروقت تک لڑتے رہیں گے حال ہمی حکومتی و دیگر بلدیاتی اداروں کے درمیان ہونے والی گفت و شنید میں بلدیاتی نظام کے بنیادی اکائی یونین کونسلز کو یکسر نظر انداز کیا گیا جس کی ہم بھر پور مذمت کرتے ہیں۔