جعلی اکاونٹ عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش ہے ، ایم کیو ایم کی پھر صفایاں

کراچی (ہاٹ لائن)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ترجمان نے ٹیوئٹر اور فیکس بک پر ایم کیوا یم پاکستان کے پی کے صدراور سینیٹر بیرسٹر محمد علی سیف کے حوالے سے جاری ہونے والے مواد سے اپنی لاتعلقی کا اعلان کیا ہے ۔ اپنے ایک بیان میں ترجمان ایم کیو ایم پاکستان نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے پی کے صدر و سینیٹر محمدعلی سیف کا ٹیوئٹر ، فیکس بک سمیت سوشل میڈیا پر کسی قسم کا کوئی اکاونٹ موجود نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ ایم کیوا یم پاکستان کے سینیٹر محمد علی سیف کے حوالے سے ٹیوٹر یا کسی اور سوشل میڈیا پرمحمد علی سیف کے نام سے جعلی اکاونٹ بناکر بے بنیاد اور من گھڑت خبریں پھیلارہے ہیں ان کے خلاف سائبر کرائم کے قوانین کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے ۔ترجمان متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے وزیراعظم میاں محمد نوازشریف ، وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی انوشہ رحمان اور پیمرا کے چیئرمین ابصار عالم سے مطالبہ کیا ہے کہ جو عناصر بھی سینیٹرمحمد علی سیف کے حوالے سے جعلی اکاونٹ بناکر بے بنیاد تحریروں سے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں ، ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے اور ایسے افراد کی سرکوبی کیلئے ٹھوس و عملی اقدامات کئے جائیں۔