tariq-fatimi

پاکستان نیوکلیئر سپلائرز گروپ کی رکنیت کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے ، طارق فاطمی

اسلام آباد (ہاٹ لائن)وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی نے کہا ہے کہ پاکستان نیوکلیئر سپلائرز گروپ کی رکنیت کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے، این ایس جی کے رکن ملکوں کا اصولی مؤقف جوہری عدم پھیلاﺅ اور تزویراتی استحکام کیلئے اہم ہے۔ بدھ کو این ایس جی کے اندر رکنیت کیلئے بلاتفریق حامی ممالک کے سفیروں کو بریفنگ دے رہے تھے بریفنگ کیلئے مدعو کئے گئے سفیروں کا تعلق گروپ کے ہم خیال ممالک سے تھا جو ان ملکوں کی رکنیت میں توسیع کے بارے بلاامتیاز ضابطہ کار کے حامی ہیں جو ایٹمی عدم پھیلاﺅ کے معاہدے میں شامل نہیں ہیں۔ معاون خصوصی نے این ایس جی کی رکنیت کیلئے پاکستان کی اہلیت پر بھی روشنی ڈالی اور کہا امید یہ ممالک رکنیت کیلئے بلاتفریق مو¿قف پر ثابت قدم رہیں گے۔ انہوں نے اس معاملہ پر ان ممالک کے اصولی مو¿قف کو سراہا جو جنوبی ایشیاءمیں جوہری عدم پھیلاﺅ اور تزویراتی استحکام کیلئے اہم ہے۔ معاون خصوصی نے نیوکلیئر سپلائرز گروپ کی رکنیت کیلئے پاکستان کی مضبوط اہلیت کو اجاگر کیا جس میں برآمدی کنٹرول اور ایٹمی تحفظ اور سلامتی کیلئے اہم اقدامات کے علاوہ عدم جوہری پھیلاﺅ کا پاکستان کا مضبوط عزم شامل ہے۔