غیر قانونی طورپر ایران جانےوالے 127پاکستانی گرفتار

کوئٹہ (ہاٹ لائن )غیر قانونی طورپر ایران جانے والے پاکستانی باشندے گرفتار ۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کو پاکستان کے مختلف علاقوں سے 127پاکستانی باشندے جو غیر قانونی طورپر ایران جانا چاہتے تھے جنہیں ایرانی فورسز نے گرفتار کرکے تفتان انتظامیہ کے حوالے کردیا ۔ گرفتار افراد سے تحقیقات جاری ہے ۔