دہشت گردوں پر زمین تنگ، ٹی ٹی پی کمانڈر سمیت 18 دہشت گرد گرفتار

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دہشت گردوں پر زمین تنگ کر دی، ملک کے تین مختلف علاقوں میں کاروائیوں کے دوران 18 اہم دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا. گرفتار ہونے والوں میں کالعدم تحریکِ طالبان کے کمانڈر بھی شامل ہے.
دہشت گردوں کے قبضے سے دستی بم، سکیورٹی فورسز کی وردیاں، بم بنانے والے آلات اور اسلحہ برامد ہوا. کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ نے کراچی کے علاقے نارتھ کراچی سے 9 دہشت گرد گرفتار کر لئےجبکہ پولیس نے بے نظیر آباد میں چھاپہ مار کاروائیاں کر کے 7 جبکہ ڈیرہ اسماعیل خان اور دِیر سے ایک ایک دہشت گرد گرفتارکر لیا. ملزمان فورسز، سکولوں اور قومی املاک پر حملوں میں ملوث ہیں. (م.ک)