وزیر داخلہ بلوچستان کے قافلے میں شامل گاڑیوں کو حادثہ ،ایک شخص جاں بحق ،5زخمی

کوئٹہ ( ہاٹ لائن ) وزیر داخلہ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے قافلے میں شامل گاڑیوں کو حادثہ ایک شخص جاں بحق 5زخمی ہوگئے ، تفصیلات کے مطابق جمعہ کو وزیر داخلہ بلوچستان میر سرفراز بگٹی ڈیرہ بگٹی سے ڈیرہ غازی خان جا رہے تھے کہ جام پور کے قریب ایک موٹر سائیکل سوار اچانک ان کے قافلے کے درمیان آگیا جسے بچاتے ہوئے میر سرفراز بگٹی کے قافلے میں شامل دو گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 5افراد شدید زخمی ہوگئے میر سرفرا زبگٹی نے خود زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا اور ان میں امدادی رقوم تقسیم کی خوش قسمتی سے میر سرفرازبگٹی حادثے میں محفوظ رہے ۔