shah-mehmoodqureshix

ہندوستان گولے برسائے اور ہم اجناس کی تجارت کریں ، ایسا نہیں چلے گا ، شاہ محمود قریشی

ٹنڈوالہ یار (ہاٹ لائن)ہندوستان ہم پر گولے بڑسارہا ہے اور ہم ہندوستان سے کیلے منگوارہے ہیں ہندوستان سے اجناس کی تجارت فی الفور بند کی جائے ۔ان خیالات کا ظہار پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے عمر کوٹ جاتے ہوئے ٹنڈوالہ یار میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر ان کے ہمراہ پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما ڈاکٹر عارف علوی ،حلیم عادل شیخ ،ضلع صدر رحیم اوٹھو ،وھاہت قائم خانی ،ندیم ہاجانو ،ڈاکٹر شکیل ، ڈاکٹرعلی نواز چوہان اور دیگر رہنما موجود تھے مخدوم شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کے ہندستان پاکستان بارڈر کی مسلسل خلاف ورضی کرتے ہوئے ہمارے بیگناہ معصوم لوگوں کو مار رہا ہے اور حکومت نے چپ سادہ رکھی ہے انہوں نے کہا کے ملک میں وزیر خارجہ تو ہے ہی نہیں ۔انہوں نے کہا کے سندھ میں گنے کے کاشتکاروں کا استحصال کیا جارہا ہے گنے کے کاشتکاروں کو گنے کا مناسب ریٹ دیا جائے انہوں نے کہا کے سندھ بھر میں پی ٹی آئی کی ممبر شپ جلد مکمل کرکے سندھ بھر میں ضلعی اور دیگر عہدیداران کا انتخاب کرلیا جائے گا ۔