وزیراعلیٰ سندھ کی آصف علی زرداری سے ملاقات

کراچی (ہاٹ لائن )وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے دبئی میں پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے سربراہ وسابق صدر پاکستان آصف علی زرداری سے اہم ملاقات کی۔ ملاقات میں مشیر قانون مرتضیٰ وہاب بھی موجود تھے۔ سندھ میں مشیروں کو قلم دان دینے کے معاملے پر مشاورت کی گئی۔ ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا جائے گا۔ اس حوالے سے آصف زرداری نے فاروق ایچ نائیک، اعتزاز احسن اور لطیف کھوسہ پر مشتمل کمیٹی بھی تشکیل دے دی۔ قانونی کمیٹی ہائی کورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرے گی۔