خیبرپختونخوا میں زلزلہ کے جھٹکے ،شدت 5.5ریکارڈ کی گئی

پشاور(ہاٹ لائن)خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں زلزلہ کے جھٹکے محسوس کئے گئے،زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.5ریکارڈ کی گئی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق پشاور،چارسدہ،نوشہرہ،ملاکنڈ،سوات، دیر،چترال اورگرد ونواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.5ریکارڈ کی گئی،زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی زیر زمین گہرائی 30کلومیٹر تھی ۔ زلزلے کا مرکزتاجکستان اور چائنہ کا سرحدی علاقہ تھا۔زلزلہ کے باعث شہری کلمہ طیبہ کاورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔