سوناکشی کی ایسی تصاویر سامنے آ گئیں کہ آپ دیکھ کر بھی یقین نہیں کریں گے

نئی دہلی (ہاٹ لائن) بالی ووڈ کی دبنگ گرل سوناکشی سنہا نے فربہ جسم کو دبلا پتلا کر کے سب کو دنگ کر دیا ہے اور ان کے نئے روپ نے مداحوں کو حیرانی میں مبتلا کر دیا ہے کہ آخر انہوں نے اتنا وزن کیسے کم کر لیا اور وہ بھی اپنا وزن کم کس طرح کر سکتے ہیں۔
اداکارہ نے بالآخر تجسس ختم کرنے کا فیصلہ کیا اور بھارتی خبر رساں ادارے کو دئیے گئے ایک انٹرویو میں اس راز سے پردہ اٹھا ہی دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ”میں نے جنک فوڈ کھانا چھوڑ دیا، میں نے جب نور فلم کی شوٹنگ کا آغاز کیا تو مصروفیت کے باعث ورزش چھوڑ دی۔ پھر میں نے خوراک کو الگ طرح سے دیکھنا شروع کیا اور ماں کے ہاتھ سے بنے مزے مزے کے کھانوں پر ہاتھ صاف کرتی لیکن جب جسم پران کا اثر دیکھا تو چھوڑ دیا۔“
ماضی میں متعدد بار اپنے وزن کے باعث تنقید کا نشانہ بننے والی سوناکشی سنہاءکا کہنا تھا کہ منفی تنقید کا کبھی کوئی فرق نہیں پڑا۔ انہوں نے کہا کہ ” میں منفی طاقت کو روک لیتی ہوں اور غیر ضروری رائے کو اہمیت نہیں دیتی۔ مجھے زیادہ وزن کے ساتھ سکول میں بھی مذا ق کا نشانہ بنایا جاتا تھا لیکن میں نے ہمیشہ خود پر فخر کیا۔
جب میں نے انڈسٹری میں قدم رکھا تو اپنا وزن 90 کلو سے کم کر کے 60 کلو کیا، میری پہلی فلم دبنگ بہترین رہی، تو پھر کوئی کون ہوتا ہے مجھے یہ کہنے والا کہ مجھے کیا ہونا چاہئے؟“
سوناکشی سنہا نے وزن میں کمی اپنے لئے کی ہو یا میڈیا کیلئے، لیکن حقیقت یہ ہے کہ ان کی خوبصورتی میں مزید نکھار پیدا ہو گیا ہے اور مداح بے صبری سے انہیں اسی روپ میں اگلی فلم میں دیکھنا چاہتے ہیں۔تصاویر دیکھیں۔
untitled-1-copy