گلستان جوہر لال فلیٹ کے قریب ڈی ایس پی کی ٹارگٹ کلنگ، ہیڈ کانسٹیبل زخمی

کراچی(ہاٹ لائن ) ڈی ایس پی فیض علی شگری ٹریفک پولیس ایئرپورٹ سیکشن میں تعینات تھے۔ انہیں فائرنگ کا نشانہ بننے کے فوراً بعد ہسپتال پہنچایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکے۔ ہسپتال ذرائع نے ان کی شہادت کی تصدیق کی ہے۔ فائرنگ کے واقعے میں ایک ہیڈ کانسٹیبل بھی شدید زخمی ہو گیا ہے۔ ڈی ایس پی فیض علی شگری سابق آئی جی سندھ افضل شگری کے رشتہ دار تھے۔ واقعے کی تفصیل بتاتے ہوئے ڈی آئی جی ٹریفک پولیس آصف اعجاز شیخ نے کہا کہ ڈی ایس پی فیض علی شگری کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا ہے، ڈی ایس پی کے سر پر گولیاں ماری گئی ہیں۔ ڈی آئی جی ٹریفک کے مطابق، جائے وقوعہ سے نائین ایم ایم کے 11 خول ملے ہیں۔ ڈی آئی جی ٹریفک نے مزید بتایا کہ ایک موٹر سائیکل پر سوار دو ملزمان نے ڈی ایس پی پر فائرنگ کی۔