punjab-assembly

پنجاب کابینہ میں11 نئے وزرا نے حلف اٹھا لیا

لاہور (ہاٹ لائن) پاکستان کے صوبہ پنجاب کی کابینہ میں توسیع کے بعد 11 نئے وزرا سمیت دو معاون خصوصی اور دو مشیروں آج حلف اٹھا لیا ہے.حلف اٹھانے والوں میں حکومت پنجاب کے ترجمان زعیم حسین قادری، مشیر صحت خواجہ سلمان رفیق اور جہانگیر خانزادہ سمیت ایک خاتون بھی شامل ہیں۔نئے وزرا کی فہرست میں شامل سید علی رضا گیلانی بیرون ملک ہونے کے باعث حلف نہ اٹھا سکے۔پنجاب کی صوبائی کابینہ میں خواجہ سلمان رفیق، شیخ علاﺅ الدین، منشا ءاللہ بٹ ، مہر اعجاز احمد ،زعیم حسین قادری، نعیم خان بھابھہ، جہانگیر خانزادہ، نغمہ مشتاق اورامان اللہ خان شادی خیل، سید رضا علی گیلانی اور ملک احمد یار ہنجرا بطور وزیر شامل ہوئے ہیں۔پنجاب حکومت کی جانب سے سے جاری ہونے والے ایک اور نوٹیفیکیشن کے مطابق پنجاب اسمبلی کے ارکان ملک محمد احمد خان اور رانا محمد ارشد کو مشیر جبکہ رانا مقبول احمد اور عزم الحق کو معاونین خصوصی تعینات کیا گیا ہے۔