general-zubair-mahmood-hayat

جنرل زبیر محمود حیات نےچیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی کا عہدہ سنبھال لیا

اسلام آباد(ہاٹ لائن)جنرل زبیر محمود حیات نے ایک باضابطہ تقریب کے دوران بطور چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی کا عہدہ سنبھال لیا۔چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات کے اعزاز میں باضابطہ استقبالیہ تقریب راولپنڈی ہیڈکوارٹر میں ہوئی۔تقریب میں سبکدوش ہونے والے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود نے نئے نامزد چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات کو کمان سونپی۔تقریب میں تینوں مسلح افواج کے سربراہوں اور اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔جنرل زبیر محمود حیات 17ویں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی ہیں۔پاکستان کی بری فوج کے نئے آڑمی چیف مقرر ہونے والے جنرل قمر جاوید باجوہ 29 نومبر سے اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے اور اسی روز موجودہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف ریٹائر ہو جائیں گے۔آئی ایس پی آر کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ جنرل راحیل شریف نے اپنے اوداعی دوروں کے دوران آج اسلام آباد میں آئی ایس آئی ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ہیڈکوارٹر پہنچنے پر ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر نے جنرل راحیل شرف کا استقبال کیا۔