پاناما کیس، ن لیگ نے تحریک انصاف کی نئی دستاویزات بھی مسترد کر دیں

اسلام آباد (ہاٹ لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن)نے پاناما کیس میں تحریک انصاف کی نئی دستاویزات مسترد کرتے کہا ہے کہ عمران خان مواد اب لائے ہیں تو پہلے کیا لائے تھے ؟ پاکستان میں پہلی آف شور کمپنی عمران خان نے بنائی ¾ فلیٹ بھی ظاہر نہیں کیا ¾پی ٹی آئی کی جانب سے پیش کر دہ کتاب میں گجریلا اور لسی بنانے کی ترکیبیں تھیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر نجکاری محمد زبیر اور طلال چوہدری نے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ ہم بھی عمران خان کی تلاشی کا مطالبہ کرتے ہیں ¾عمران خان کہتے ہیں ان کے پاس زبردست مواد ہے تو کیا 15 نومبر تک پی ٹی آئی کے پاس پیش کرنے کیلئے کوئی ثبوت نہیں تھا؟۔محمد زبیر نے کہاکہ مواد اب لائے ہیں تو پہلے کیا لائے تھے۔ تحریک انصاف نے حامد خان کو ثبوت دیئے بغیر مقدمے میں دھکیل دیا اور جب انہوں نے پاناما کیس سے دستبرداری کا فیصلہ کیا تو پی ٹی آئی والے تمام ان کے پیچھے پڑ گئے تھے۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان کے ساتھ کھڑے ہونے والے فنانشل کرپشن میں ملوث ہیں تو کیا یہ کرپشن نہیں ہے؟۔ اب عمران خان جہانگیر ترین سے پوچھیں آف شور کمپنی گوشوارے میں کیوں نہیں دکھائی؟ وہ مثالیں تو خلفائے راشدین کی دیتے ہیں۔ جہانگیر ترین نے وزیر ہوتے ہوئے انسائیڈ ٹریڈنگ کی۔ محمد زبیر نے کہا کہ پاکستان میں پہلی آف شور کمپنی عمران خان نے بنائی اور اپنا فلیٹ بھی ظاہر نہیں کیا۔ فلیٹ کیلئے آف شور کمپنی بنائی تو ٹیکس گوشواروں میں کیوں ظاہر نہیں کی؟۔ آپ اتنے پارسا بنتے ہیں ¾آپ نے بھی تو غیر قانونی طریقے سے پیسہ باہر بھیجا۔ عمران صاحب، جہانگیر ترین صاحب آپ بھی تو جواب دیں۔ تحریک انصاف عدالت سے تاریخ پر تاریخ مانگ رہی ہے ¾ہم نے ایک گھنٹے کا بھی عدالت سے فالتو ٹائم نہیں مانگا،جو ڈیڈلائن سپریم کورٹ نے دی تھی ہم نے اس میں ایک گھنٹے کی تاخیر بھی نہیں کی۔