اب عینک آپ کو اخبار ، کتاب پڑھ کر سنائے گی

لندن ( ہاٹ لائن ) دنیا میں لاکھوں کروڑوں لوگ ایسے ہیں جو نظر کی کمزوری کی وجہ سے پڑھ نہیں پاتے اور اس سے بھی زیادہ تعداد ان پڑھ لوگوں کی ہے ۔
لیکن اب ان کے لیے ایک بولنے والی عینک بنائی گئی ہے جو اخبار سے لے کر کتاب تک پڑھ کر سناتی ہے ۔ اس جدید عینک کو ’’اورکیم‘‘کا نام دیا گیا ہے جو ایک سمارٹ عینک ہے ۔ برطانیہ میں اس کی فروخت رواں ماہ شروع ہوجائیگی ۔ اورکیم کی سب سے اہم شے اس میں نصب ایک طاقتور کیمرہ ہے جو عینک کے ایک کونے پر لگا ہوا ہے ۔
جوں ہی آپ کسی تحریر پر انگلی رکھتے ہیں تو آلے سے ایک آواز آتی ہے اور اس صفحے کی تصویر کھینچی جاتی ہے اس کے بعد روبوٹک آواز میں اس کا متن سنائی دیتا ہے ۔ کیم کے 2 ورژن بنائے گئے ہیں اور دونوں ہی بہت مہنگے ہیں ۔ ایک مائی ریڈر ہے جس کی قیمت تقریباً 2 لاکھ جبکہ مائی آئی کی قیمت ڈھائی لاکھ روپے سے بھی زیادہ ہے –