آئیڈیاز 2016 کا دوسرا روز جاری

کراچی(ہاٹ لائن) آئیڈیاز دو ہزار سولہ کا آج دوسرا دن ہے۔ دفاعی نمائش میں مفاہمت کی متعدد یادداشتوں پر دستخط کئے گئے ہیں۔ پاکستان آرڈیننس فیکٹری اور جمہوریہ چیک کے درمیان معاہدہ بھی ہوگا۔
آئیڈیاز 2016 کے پہلے دن تاریخی معاہدے طے پائے۔ پاکستان ترکی کو52 سپر مشاق طیارے دے گا۔الخالد ٹینک کی تیاری میں معاونت کےلئےیوکرین کیساتھ سمجھوتا ہوگیا ہے۔ دوسرے دن بھی مفاہمت کی متعدد یادداشتوں پر دستخط ہوں گے۔ پی او ایف اور جمہوریہ چیک میں معاہدہ ہوگا۔
وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار رانا تنویر نے کہا ہے کہ یوکرین کیساتھ مزید الخالد ٹینکوں کی تیاری کیلئے سمجھوتے پر دستخط ہوگئے ہیں۔ پاکستان آرڈیننس فیکٹریز اور چیک ری پبلک کے درمیان معاہدہ آج طے پائےگا جبکہ مزید کئی ایم او یو سائن کئے جائینگے۔ (ن ی)