وائی فائی کا استعمال جان لیوا

کراچی(ہاٹ لائن) ماہرین نے متنبہ کیا ہے کہ وائی فائی کا بے تحاشہ استعمال انسانی زندگی پر مضر اثرات مرتب کرتا ہے جبکہ یہ جان لیوا بھی ثابت ہوسکتا ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق حفظان صحت کے شعبے میں کام کرنے والے ماہرین نے ایک تحقیق میں دعویٰ کیا ہے کہ وائی فائی کی شعاعیں انسانی اور نباتاتی نشو و نما پر اثر انداز ہونے کے ساتھ ساتھ انسان کیلئے جان لیوا بھی ثابت ہوسکتی ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ وائرلیس انٹرنیٹ سے براہ راست اٹھنے وال لہریں انسانی دماغ پر اثر انداز ہوتی ہیں، جس کے نتیجے میں انسانی دماغ عدم توجہی کا شکار ہونے کے ساتھ سر میں درد اور کانوں میں بھی تکلیف کا مؤجب ہوسکتا ہے۔ ماہرین نے تجویز دی ہے کہ وائی فائی استعمال کرنیوالے صارفین اپنے گھروں میں وائرلیس انٹرنیٹ کے استعمال کا پلان ترتیب دیتے وقت اپنی صحت پر مرتب ہونیوالے اس کے منفی اثرات کو ذہن میں رکھیں، کہیں ایسا نہ ہو کہ یہ آپ کو یا آپ کے گھر میں موجود افراد کی زندگی کیلئے خطرہ ثابت ہو۔
کیمبرج یونیورسٹی کی ایک دوسری تحقیق میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ وائرلیس انٹرنیٹ حاملہ خواتین کیلئے بھی نقصاندہ ہوسکتا ہے، یہی وجہ ہے کہ حاملہ خواتین کو وائر لیس انٹرنیٹ کے استعمال سے گریز کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ (ن ی)